معروف اداکار حمزہ علی عباس کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ نیمل خاور خان نے بھی یوٹیوب پر اپنا چینل بنا لیا۔
نیمل خاور نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس کے ایک فریم میں وہ خود جبکہ دوسرے فریم میں ان کی پالتو بلی گھر کے لان میں کھیلتی نظر آ رہی ہے۔
سابقہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں نے آخر کار اپنا یوٹیوب چینل کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیمل نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو اپنے اس نئے سفر میں شریک کرنے اور آپ کے ساتھ جڑنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔
پوسٹ میں نیمل خاور نے اپنے چینل کے متعلق بتایا کہ چینل کا لِنک ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ نیمل خاور خان نے اپنے نام سے یوٹیوب پر چینل بنایا ہے، جس پر ابھی تک کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نیمل خاور کے چینل کو ڈھائی ہزار سے زائد صارفین نے سبسکرائب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ‘انا’ سے شہرت پانے والی نیمل خاور خان نے سنہ 2019 میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی تھی اور سنہ 2020 میں اس جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام اُنہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا۔
نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن وہ اب بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








