نمرہ خان کے اغوا کی کوشش، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، پولیس بھی متحرک

تازہ ترین

تازہ ترین

نمرہ خان
(فوٹو: دی کرنٹ)

معروف اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش کے بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جبکہ سندھ پولیس بھی متحرک ہوگئی۔

مشہورومعروف اداکارہ نمرہ خان کے بیان کے مطابق ان کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جو ناکام رہی، تاہم مسلح افراد ان کو گولی مار سکتے تھے۔ اداکارہ کے اغوا کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے واقعے کی تصدیق ہوگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سڑک کے کنارے اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی ہیں، اسی دوران ان کے اغوا کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی کوشش کا یہ واقعہ 11 اگست کی شام 7 بج کر 21 منٹ پر پیش آیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نمرہ خان کے قریب ایک موٹر سائیکل آ کر رُکی، بعد ازاں اداکارہ سڑک کنارے چلتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ چند منٹ بعد ایک گاڑی سڑک پر آ کر رک جاتی ہے کیونکہ اداکارہ گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کرتی ہیں، موٹر سائیکل سوار فرار ہوجاتے ہیں۔

ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مبینہ طور پر اداکارہ نمرہ خان کو اغوا کرنا چاہتے تھے، تاہم اداکارہ کی جانب سے فوری طور پر سرینڈر نہ کرنے اور گاڑی کو رکنے کا اشارہ کرنے پر موٹر سائیکل سوار فوری طور پر بھاگ جاتے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts