سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کیلئے نو ججز کا تقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

Nine judges named for constitutional benches in SHC

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے 11 کے مقابلے میں 4 ووٹوں کی اکثریت سے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے لیے نو ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

یہ فیصلہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کے تیسرے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں کی۔ اجلاس کا واحد ایجنڈا سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کے قیام کا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مکمل اور تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے قیام کی منظوری دی اور دو ماہ کی مدت کے لیے نو ججز کی تقرری کو 11 کے مقابلے میں 4 ووٹوں کی اکثریت سے حتمی شکل دی۔

سندھ میں نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا کو آئینی بینچ کے سربراہ اور تین رکنی آئینی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا، جو بینچز کے قیام کی نگرانی کرے گی۔اس فیصلے کو سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے اس معاملے پر ووٹنگ سے گریز کیا۔آئینی بینچز کے لیے منتخب کردہ نو ججز میں جسٹس محمد سلیم جیسار، جسٹس عمر سیال، جسٹس یوسف علی سعید، جسٹس عبدالمبین لاکھو، جسٹس ذوالفقار علی سانگی، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس ارباب علی حقرواور جسٹس کے کے آغاشامل ہیں۔

Related Posts