واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ڈارک اور لائٹ دونوں موڈز کے لیے نئے تھیم رنگ متعارف کروائے ہیں۔
یہ اپڈیٹ فی الحال محدود تعداد میں بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے اور گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ورژن 2.24.24.30 پر دستیاب ہے۔ اس اپڈیٹ کا مقصد واٹس ایپ کے تجربے کو تازہ بنانا اور نئے رنگوں کے ساتھ اسے بہتر بنانا ہے۔
ڈارک تھیم میں صارفین کو اب سفید اثرات نظر آئیں گے جبکہ لائٹ تھیم میں ہلکے نیلے اثرات کی جگہ سیاہ اثرات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ تبدیلیاں واٹس ایپ کو ایک جدید اور دلکش انداز دیتی ہیں، جس سے صارف کا مجموعی تجربہ مزید بہتر اور دوستانہ ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ بزنس نے اپنے لوگو کو بھی اپڈیٹ کیا ہے۔یہ تبدیلی پلیٹ فارم کے زیادہ سادہ اور کم سے کم ڈیزائن کی جانب پیش قدمی کو ظاہر کرتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








