ضلع لوئر دیر میں ایک انتہائی انسانیت سوز اور بہیمانہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک نو سالہ معصوم بچے کو اغوا کے بعد نامعلوم سفاک ملزمان نے پتھر مار مار کر قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ضلع لوئر دیر کے باڈوان نامی علاقے سے لاپتہ ہونے والے 9 سالہ افنان کو پتھر مار مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ایک ویرانے میں پھینک دی گئی۔
نو سالہ افنان گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا، اغوا اور قتل کے واقعے کی رپورٹ چکدرہ پولیس اسٹیشن میں درج کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاش ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے بچے کی میت سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور حکومت و انتظامیہ سے اس بہیمانہ واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








