نکاٹی کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020 کے شیڈول کااعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

All 15 BMG Candidates elected unopposed in KCCI Election 2021-22

کراچی:  نکاٹی کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا گیا، 12اگست سے18اگست2020 تک کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ مقررکردی گئی، نکاٹی کے سالانہ انتخابات15ستمبر2020کو منعقد ہوں گے۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سالانہ انتخابات برائے 21-2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نکاٹی کے اعلامیے کے مطابق 12اگست سے 18اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔

15ستمبر2020بروز منگل کو سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد بروز ہفتہ 26ستمبر2020کو سالانہ اجلاس عام منعقد ہوگا جس میں نکاٹی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نئے عہدیداروں کا اعلان اور سالانہ حسابات کی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نکاٹی کا صنعتوں کیلئے 3دن گیس بندش پر اظہار تشویش، بلاتعطل گیس فراہم کرنیکا مطالبہ

نکاٹی کے انتخابات کے لیے محمد عارف کو الیکشن کمشنر جبکہ ممتاز عالم اور نور عادل کو ممبرز مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts