پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد ایس ایل پی ایل (سری لنکا پریمیئر لیگ) شروع ہونے والی ہے جس میں شرکت کیلئے پاکستانی کھلاڑی سری لنکا جانے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ پی ایس ایل کی طرح ہر سال سری لنکا میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے جس میں کرکٹ کھیلنے والے مختلف ممالک کے کھلاڑی ہر سال حصہ لیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ سمیت متعدد کھلاڑی ایل پی ایل کیلئے تیار ہیں۔
سری لنکا کی پریمیئر لیگ میں فری لانس کرکٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا جبکہ اب تک 90 سے زائد عالمی کھلاڑی ایل پی ایل کیلئے دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ اگست کے آخری دنوں میں کھیلی جائے گی جس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ سیریز میں مصروف رہیں گے۔
ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ان کھلاڑیوں کو چانس دیا جاسکتا ہے جو فری لانس کرکٹ کھیلتے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میں رواں ماہ کی 28 تاریخ سے لے کر اگلے ماہ 20 ستمبر تک 5 ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی جس میں مجموعی طور پر 30 کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔
بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ افغانستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور دیگر ممالک سے کھلاڑی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے جبکہ بھارت پاکستان کی شمولیت کے باعث لنکن پریمیئر لیگ سے خائف نظر آتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی انگلینڈ سیریز کے باعث کم تعداد میں حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








