وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنی بات پر ڈٹ گئے اور معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔
علی امین گنداپور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم جمعہ کو ہر شہر میں نکلیں گے، ہر شہر میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ اور بانی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، ہم عمران خان کو رہا کرا کے وزیر اعظم بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو نہیں ایک پاکستان چاہئے، اس ملک میں دو قانون ہیں، ہر طرف کنٹینر لگا کر گھٹیا حرکت کی گئی، جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ راستے کھلے تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بلاول میں تمہاری غیرت جگانے کی کوشش کر رہا ہوں یہ جانتے ہوئے بھی کہ تم میں غیرت نہیں ہے، زرداری تھوڑی غیرت کرلو، تم دونوں مل کر جمہوریت پر ڈاکا ڈال رہے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ سے وہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے میرے لیڈر کے گریبان میں ہاتھ ڈالا، ہم پہلے خود پر ہونے والے ظلم و زیادتی کی معافی منگوائیں گے، کم ظرفو ہم سے معافی کی امید نہ رکھنا، معافی شافی والی باتیں نہ کرو، معافی پر بات گئی تو پوری زندگی معافی مانگو گے، میں پنجاب حکومت کا غلام نہیں جو معافی مانگوں، چاہے فیڈرل حکومت ہو یا پنجاب حکومت، معافی شافی نشتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








