بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیئے بڑی خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیئے بڑی خوشخبری
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیئے بڑی خوشخبری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیئے اپنی پالیسی میں نرمی کردی ہے۔

این سی او سی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلیئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سےمکمل ویکسین شدہ افرا کیلیئے بورڈنگ سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط نہیں ہوگی تاہم 12 سال سے زائد عمر کے غیر ویکسین شدہ افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط لاگو رہے گی۔

این سی او سی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے مکمل ویکسین شدہ ہونا لازمی ہو گا، 12 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی ویکسین سے استثنیٰ ہو گا۔

پالیسی کے مطابق 12 سے 18 سال تک کے افراد31 مارچ تک مکمل ویکسین کے بغیر پاکستان آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

مزید برآں ڈی پورٹ اور زمینی راستے سے داخل غیر ویکسین شدہ افراد کا ریپڈ ٹیسٹ بارڈر پر کیا جائے گا جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو گھر میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔

خیال رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے این سی او سی کی پالیسی پر عملدرآمد 24 فروری سے ہو گا۔

Related Posts