کراچی پورٹ پرماہی گیروں کے احتجاج کا دوسرا روز، جہازوں کی آمدورفت معطل

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی پورٹ پرماہی گیروں کے احتجاج کا دوسرا روز، جہازوں کی آمدورفت معطل
کراچی پورٹ پرماہی گیروں کے احتجاج کا دوسرا روز، جہازوں کی آمدورفت معطل

کراچی پورٹ پر ماہی گیروں کے احتجاج کا آج دوسرا روز ہے جس کے دوران بحری جہازوں کی آمدورفت بدستور معطل ہے، جس کی بحالی کیلئے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں نے کراچی پورٹ پر گزشتہ روز دوپہر 2 بجے سے احتجاج کا آغاز کیا جسے آج 20 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بلوچستان میں شکار کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی سب سے بڑی کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت بند

وفاقی حکومت ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ احتجاج کرنے والے ماہی گیروں سے مذاکرات کے دو دور مکمل ہوچکے ہیں تاہم اس دوران بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے پیش رفت ممکن نہ ہوسکی۔

آج دوپہر 2 بجے وزیر اعظم کے مشیرِ بحری امور محمود مولوی نے ماہی گیروں کو کے پی ٹی میں مذاکرات کیلئے طلب کیا ہے۔ مظاہرین نے کراچی پورٹ چینل کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے، اسے بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

 پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ کی ماہی گیروں سے مذاکرات کرکے احتجاج کرانے کی کوششیں ناکام رہیں۔ ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا تاہم حکومت جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

Related Posts