قوم کی بڑی پریشانی ختم، عید پر گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

SNGPL Announces 9-Hour Gas Suspension Schedule for Tomorrow
FILE PHOTO

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید کی چھٹیوں میں گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی جس سے شہریوں کو بڑی سہولت میسر آئے گی تاہم یہ سہولت صرف چاند رات سے لے کر عید کے تیسرے دن تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز اتوار (29 رمضان 1446 ہجری) شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے۔

یہ اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عمارت کی چھت پر ہوگا جس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوں گے، جن کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر، 29 روزے مکمل ہونے کے بعد منائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج بروز اتوار عید الفطر منائی جا رہی ہے کیونکہ ان ممالک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آگیا تھا۔

Related Posts