کچے کے ڈاکو شاہد لنڈ کا قاتل عمر لنڈ صادق آباد میں فائرنگ سے ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Two accused in Raiwind brothers’ murder killed in encounter
ONLINE

صادق آباد: کچے کے مشہور ڈاکو شاہد لنڈ کے قاتل عمر لنڈ صادق آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمال دین والی کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ڈاکوؤں نے تین افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت عمر لنڈ، حذیفہ لنڈ اور ایک راہگیر خالد دھنوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

عمر لنڈ نے کچھ ماہ قبل شاہد لنڈ کو قتل کیا تھا، جو کہ لنڈ گینگ کا سرغنہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمر لنڈ کا قتل ممکنہ طور پر کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کی جانب سے انتقامی کارروائی ہے، جو شاہد لنڈ کے وفادار سمجھے جاتے تھے۔

شاہد لنڈ ایک بدنام زمانہ ڈاکو اور سوشل میڈیا پر کافی مشہور تھا جس کے سر کی قیمت حکومت نے ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

پہلے پنجاب پولیس نے تصدیق کی تھی کہ شاہد لنڈ کو اس کے اپنے ساتھیوں نے قتل کیا تاہم بعد میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں وہ مارا گیا۔

شاہد لنڈ قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے پولیس کو چکمہ دے رہا تھا۔ پنجاب حکومت نے اس کی گرفتاری کے لیے خطیر انعامی رقم مقرر کر رکھی تھی جو اس کے جرائم کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔

Related Posts