غیر قانونی رہائشیوں کیلئے اب کوئی رعایت نہیں! سعودی حکام نے 19 ہزار افراد کو حراست میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سعودی عرب میں یکم سے 7 جنوری 2026 کے دوران مشترکہ سیکورٹی فورسز اور متعلقہ سرکاری اداروں کی تفتیشی مہم کے دوران ایک ہفتے میں 18,836 غیر قانونی رہائشی گرفتار کیے گئے ہیں۔

گرفتاریوں کی تفصیل؛

اقامہ کے قانون کی خلاف ورزی: 11,710 افراد

سرحدی سیکورٹی قانون کی خلاف ورزی: 4,239 افراد

لیبر قانون کی خلاف ورزی: 2,887 افراد

سرحدی خلاف ورزیوں کی تفصیل؛

مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران 1,741 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 39 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین اور 1 فیصد دیگر قومیتیں شامل تھیں جبکہ 46 افراد کو مملکت سے غیر قانونی طور پر نکلنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔

دیگر اہم اقدامات؛

19 افراد کو غیر قانونی افراد کو ٹرانسپورٹ، پناہ یا ملازمت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔کل 29,823 غیر ملکی (28,220 مرد اور 1,603 خواتین) قانونی کارروائی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔

20,956 خلاف ورزی کرنے والوں کو سفارتی مشنز کے حوالے کیا گیا تاکہ وہ سفری دستاویزات حاصل کر سکیں جبکہ 5,201 افراد کو سفری بکنگ کے لیے بھیجا گیا اور 10,195 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی داخلے، نقل و حمل، پناہ یا مدد فراہم کرنے والوں کو 15 سال تک قید اور ایک ملین ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے جبکہ استعمال شدہ گاڑیاں اور جائیداد ضبط کی جا سکتی ہیں۔

Related Posts