لیسکو افسر نے بل کم کرنے کےلیے خاتون سے شرمناک مطالبہ کیا اور کہا کہ ملوگی تو بل کم کروں گا۔
نجی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق بل کم کرنے کے بدلے بجلی کمپنی کا نمائندہ خاتون کے ساتھ گھناؤنی حرکت پر اتر آیا، مہذب نظر آنے والا لیسکو کا افسر جنسی درندہ نکلا، خاتون نے مدد کےلیے ٹیم رابطہ کیا تو نجی چینل کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کرکے مکروہ چہرہ بےنقاب کیا۔
بےبس ماں کی مجبوری سے کھیلنے والے شیطان لیسکو آفیسر طاہر نے اخلاقیات کو روندنے کی تمام حدیں پار کرلیں، خاتون نے پوچھا کہ بل دوبارہ تو لگ کر نہیں آئے گا تو افسر نے کہا کہ نہیں میری جان ایسا نہیں ہوگا۔
عورت نے کہا کہ 18 ہزار روپے میرے لیے بہت بڑی رقم ہے، میرے شوہر کی تنخواہ صرف 25 ہزار روپے ہے، جس پر لیسکو افسر طاہر نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوششش کی۔
خاتون نے کہا کہ گھر میں کھانا تک نہیں ہوتا، بہت ٹینشن میں آئی ہوں، خاتون لیسکو افسر کے ساتھ ہر ملاقات میں روتی رہی مگر بجلی کمپنی کا افسر فرعون بن گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








