کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں، حافظ نعیم الرحمن

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں، حافظ نعیم الرحمن
کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں،وزیر خارجہ پیپلز پارٹی سے ہیں اور کہتے ہیں وفاق سپورٹ نہیں کر رہا،اس وقت شہر کی صورتحال بدترین ہے، لوگ گڑھوں میں گر جاتے ہیں لیکن کسی وزیر کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔کراچی میں کوئی روڈ صحیح سلامت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صورتحال بدترین ہے، اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ کراچی کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین دن سے بارشیں نہیں ہوئی تو بھی سڑکوں کی بہتری کے لئے کام نہیں کیا گیا،ایک ماہ سے کراچی کی سڑکوں پر گھوم رہا ہوں، کسی بھی حکومتی وزراء کے کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آخری مردم شماری ن لیگ کے دور میں ہوئی تھی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا بڑا مینڈیٹ تھا لیکن مردم شماری کو نوٹیفائی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے چالیس سال میں کچھ نہیں کیا لوگ ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، مردم شماری نہیں کروائی گئی تو انتخابات 2023 میں کیسے ممکن ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی کام کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں، کیوں اس شہر میں جعلی ڈومئسائل بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کب تک کراچی والوں کے ساتھ ظلم جاری رہیگا۔ لوڈشیڈنگ کے باوجود اتنے بڑے بڑے بل بھیج دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:4 ارب ڈالر کیلئے قومی اثاثے بھی دا ؤپر لگا دیئے گئے ہیں، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں کونسی سڑک محفوظ، شاہراہ فیصل ایئر پورٹ کے پاس پانی جمع ہوجاتا ہے جبکہ یونیورسٹی روڈ اور جہانگیر روڈ کا حال بھی خراب ہے۔

Related Posts