ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں۔ وائٹ ہاؤس

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ پر قاتلانہ
(فوٹو: بیٹ ڈاٹ کام)

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف مرچنٹ کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ امریکی محکمہ انصاف کا بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی منصوبہ بندی کا آصف مرچنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آصف مرچنٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی یا بذاتِ خود حملے میں ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ نے سیاست دانوں کے قتل کیلئے اجرتی قاتل سے رابطہ کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے اور اس نکتے پر تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آصف مرچنٹ کو کس نے ہدایات دی تھیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں۔ سابق صدر پر حملہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں کیا گیا تھا۔

 

Related Posts