اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ میں بڑے عہدوں میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزارتِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کو سفیر بنا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ممتاز زہرا بلوچ فرانس جبکہ جانباز خان برونائی دار السلام میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ محمد سلیم کو کینیڈا میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کردیا گیا۔
رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے متعلق کیے گئے دعوے کے مطابق کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک فاروق جنوبی افریقہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کی وجوہات سامنے آگئیں، وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی۔
اپریل کے دوران ملک کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم کا عہدہ دے دیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے ساتھ ہی کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنائے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








