یہ مخصوص نمبر کافی ہے، دستاویزات کی فوٹو کاپی لانے کی ضرورت نہیں، نادرا کا بڑا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

نادرا کا پوسٹر
نادرا کا پوسٹر، علامتی تصویر

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی سروسز کے طریقۂ کار سے متعلق ایک اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو نادرا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی دستاویز کی فوٹو کاپی جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نادرا کے مطابق یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات، جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا میرج سرٹیفکیٹ، کی نقول دفاتر میں لانے کی ضرورت نہیں۔

May be an image of text

اگر متعلقہ دستاویز کا CRMS نمبر موجود ہو تو وہی کافی ہے، کیونکہ نادرا اپنے سسٹم کے ذریعے براہِ راست ریکارڈ کی تصدیق کرلیتا ہے۔

ادارے نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کی سہولت اور شفافیت کو بہتر بنانا ہے، اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ درست معلومات پر انحصار کریں اور نادرا سینٹرز کے دورے کے دوران غیر ضروری کاغذات ساتھ لانے سے گریز کریں۔

نادرا نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ وہ مؤثر اور شفاف خدمات کی فراہمی کو ترجیح دیتا ہے، لہٰذا شہری سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ بغیر اضافی دستاویزات کے عمل کو آسان اور ہموار بنایا جا سکے۔

Related Posts