فروری کے آغاز میں ایک 2 نہیں بلکہ چار تعطیلات ایک ساتھ؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday Announced for Urs of Hazrat Khawaja Ghulam Fareed R.A.
FILE PHOTO

لاہور کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ فروری کے آغاز میں ایک ساتھ کئی دن آرام اور تفریح کا موقع ملنے والا ہے کیونکہ شہر میں چار روزہ طویل تعطیلات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت کی تقریبات کے باعث طویل ویک اینڈ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ پانچ فروری کو یومِ کشمیر کی سرکاری تعطیل پہلے سے موجود ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے مطابق ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔

اس کے علاوہ جمعہ کو بھی اضافی تعطیل دینے کی تجویز سامنے آئی ہے جس کی منظوری کے بعد شہری مسلسل چار دن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعطیلات کی صورت میں شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت بھی محدود ہو سکے گی، جس سے سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts