میسجنگ ایپ نہیں بلکہ سوشل پلیٹ فارم! جانیں واٹس اپ کے نئے حیران فیچرز کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

واٹس ایپ 2026 میں بڑی تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آ رہا ہے جسے اب صرف میسجنگ ایپ کے بجائے ایک سوشل پلیٹ فارم بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو صرف چیٹنگ ہی نہیں بلکہ تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کے ذریعے ایک دوسرے سے زیادہ جڑنے کا موقع ملے۔

نئی اپڈیٹ میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب صارفین فون نمبر کے بغیر بھی ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔ واٹس ایپ ایک نیا یوزرنیم سسٹم متعارف کروا رہا ہے جس کے ذریعے لوگ انسٹاگرام کی طرح ایک دوسرے کو آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ اس سے پرائیویسی بھی بہتر ہوگی اور نئے لوگوں سے جڑنا آسان ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹس فیچر کو بھی مزید دلچسپ بنایا جا رہا ہے۔ اب اسٹیٹس زیادہ نمایاں نظر آئیں گے ان میں میوزک شامل کیا جا سکے گا اور لوگ ایک دوسرے کے اسٹیٹس پر لائیک بھی کر سکیں گے۔ Add Yours جیسے فیچرز کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کے ساتھ ٹرینڈز میں حصہ لے سکیں گے جس سے واٹس ایپ مزید سوشل ہو جائے گا۔

اباؤٹ سیکشن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے جہاں اب صارفین مختصر پیغامات شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خود ختم ہو جائیں گے بالکل انسٹاگرام نوٹس کی طرح۔

واٹس ایپ میں چیٹ تھیمز، اسٹیکرز کی تجاویز اور چینل سبسکرپشن جیسے فیچرز بھی شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین اپنی چیٹ کو اپنی پسند کے مطابق بنا سکیں اور مزید دلچسپ انداز میں بات چیت کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت (AI) بھی شامل کی جا رہی ہے جس سے تصاویر کو ایڈٹ کرنا اور پیغامات لکھنا آسان ہو جائے گا۔

ان تمام تبدیلیوں کا مقصد واٹس ایپ کو زیادہ جدید، دلچسپ اور سوشل بنانا ہے تاہم کچھ صارفین کو لگ سکتا ہے کہ اس سے ایپ کی سادگی کم ہو رہی ہے۔

Related Posts