گرمیوں کی طویل چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

جون سے ستمبر تک چھٹیاں ہوں گی، علامتی تصویر

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 16 جون سے 8 ستمبر تک گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 16 جون 2025 سے 8 ستمبر 2025 تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران عدالتی دفاتر کھلے رہیں گے، اس دوران اہم مقدمات دستیاب بینچز میں سماعت کے لیے مقرر بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان سپریم کورٹ نے گرمیوں کی چھٹیوں میں تخفیف کا اعلان کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے کے لیے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے سپریم کورٹ رولز 4 آرڈر ٹو کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے لیے گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts