طویل عرصے سے نشر ہونے والے کارٹون ’دی سمپسنز‘ سمیت کئی کامیاب شوز کے پیچھے تخلیقی ذہن رکھنے والے اسٹیو پیپون، 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اسٹیو پیپون کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیپون دل کی ایک بیماری ’کارڈیک ایمائیلوئیڈوسس‘ میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے اس کا علاج جاری تھا۔
کنساس میں ایک جوتوں کی دکان سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے پیپون 1979 میں لاس اینجلس منتقل ہوئے۔ یہاں ان کی تخلیقی صلاحیتوں نے جلد ہی ٹی وی انڈسٹری کی توجہ حاصل کی۔
پیپون نے اپنے کیریئر کا آغاز 1989 میں ’’دی سمپسنز‘‘ سے کیا تھا، جو آج تک دنیا بھر میں مقبول ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو 1991 میں اس وقت بین الاقوامی پذیرائی ملی جب ان کی لکھی ہوئی قسط “Homer vs. Lisa and the 8th Commandment” نے ایمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔
1989 میں جب انہوں نے ’دی سمپسنز‘ کے لیے لکھنا شروع کیا تو ان کی تحریری مہارت نے شو میں نئی جان ڈال دی۔ 1991 میں ان کی لکھی گئی مشہور قسط ”Homer vs. Lisa and the 8th Commandment“ کو ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








