100 سے زائد قتل کے ملزم اجمل پہاڑی کی ضمانت منظور، جیل سے آزاد

تازہ ترین

تازہ ترین

Notorious criminal Ajmal Pahari released from Sukkur jail

کراچی: دہشت گردی اور قتل کے 100سے زائدمقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ایم کیوایم کے کارکن اجمل پہاڑی کو سکھر جیل سے رہا کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اجمل پہاڑی کے نام سے مشہور محمد اجمل صدیقی کو سکھر سینٹرل جیل سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے بعد رہا کیاگیا ہے۔

اجمل پہاڑی نے 1992 میں اورنگی ٹاؤن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہرت حاصل کی۔

ملزم کوقتل اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سمیت 100سے زائد جرائم کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

2010 میں اجمل پہاڑی کو رینجرز نے 15 افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھاتاہم دو سالوں میں قتل کے 11 مقدمات میں ضمانت پر رہائی مل گئی۔

مزید پڑھیں:کیا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ جیل میں انتقال کر گئے؟

اس سے قبل لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کوعدالت نے 2 مقدمات میں بری کردیا تھا۔عزیر بلوچ کے خلاف پولیس مقابلے کے دونوں مقدمات کلری تھانے میں درج تھے۔

جوڈیشل کمپلیکس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے دونوں مقدمات سے متعلق دی گئی درخواست کا فیصلہ سنایا۔

Related Posts