دورہ چین بہت کامیاب، معیشت بہتر، پاکستانی روپیہ مزید مضبوط ہوگا، شوکت ترین

تازہ ترین

تازہ ترین

Shaukat Tareen talks to the media in China

بیجنگ :وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ دورہ چین بہت کامیاب جا رہا ہے،چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کے دوران معیشت کے حوالے سے ہماری جو بات چیت ہوگی جس سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا اور ہماری معیشت میں بہتری آئے گی اور روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔

ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے شوکت ترین نے کہا ہے کہ آج اور کل چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف کا جب سے پروگرام شروع ہوا تو اس وقت سے پاکستان کاروپیہ مضبوط ہونا شروع ہوگیا ہے اور جو لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ان کے بارے میں پہلے بھی خبردار کیا تھا اور ایک بار پھر کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی روپیہ مزید بہتر ہوگا اور اپنے روپے کی مضبوطی پر ہی یقین رکھیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ چین پاکستان کی معیشت کیلئے کتنا اہم ہے؟

اس سےقبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں وزیراعظم پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجائے گا۔

سی پیک سمیت مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ دی جائے گی، دونوں ممالک کی قیادت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریگی اورایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائینگے۔

Related Posts