بھارت کے شہر ممبئی میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلادھار بارشوں نے شہر کو شدید سیلابی صورتحال سے دوچار کر دیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں، گلیوں اور نچلے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
نکاسی آب کا ناقص نظام شہر کے کئی حصوں میں پانی کے جمع ہونے کا باعث بنا۔ اس صورتحال کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص اسپائیڈر مین کے لباس میں سڑکوں پر نکل آیا اور جھاڑو اور وائپر کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کرتا نظر آیا۔
اس کی یہ انوکھی کوشش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں ایک ویڈیو کو 20 لاکھ سے زیادہ افراد نے دیکھا۔
صارفین نے اسے ممبئی کا اسپائیڈر مین کا نام دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں تبصرے کیے اور شہر میں پانی کی نکاسی کے مسائل پر ہلکی پھلکی چٹکیاں بھی لیں۔
لوگوں نے اس شخص کی کوشش کو سراہا لیکن ساتھ ہی شہر کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








