اب روبوٹ زائرین حرم کی خدمت انجام دیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

مسجد الحرام کے حکام نے حجاج اور زائرین کی مدد کے لیے روبوٹ متعارف کرائے ہیں۔

ان کا مقصد آبِ زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنا اور مختلف مقامات کی صفائی میں مدد کرنا ہے۔

کئی زبانوں میں معلومات کے ساتھ یہ آلات عمرہ زائرین کو ارکان ادا کرنے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کی تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی کی مبارکباد

خیال رہے کہ حکومت سعودی عربیہ کے تحت دنیا بھر میں مساجد بھی تعمیر کی جاتی ہیں، جس کا مقصد اسلام کی دعوت کو عام کرنا ہے۔

سعودی حکومت اور پرائیویٹ اداروں کی طرف سے پوری دنیا میں بے شمار مساجد تعمیر کی گئیں اور ان میں علماءو مدرسین کا تقرر کیا گیا۔ کیونکہ مساجد اسلام کا محور اور مرکز ہوتی ہیں۔

مسجد امت مسلمہ کے لیے وہ مدرسہ اور اسکول ہوتا ہے جہاں سے مسلمان طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اور انہی مساجد کے ذریعے سے لوگوں کو کے عقائد و اعمال درست ہوتے ہیں۔ مساجد ہی اسلامی تعلیمات کو پھیلانے اور عام کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

Related Posts