دہشت گردوں و سہولت کاروں کو ان کے بلوں سے نکال کر ماریں گے، وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فورسز میں یہ قابلیت ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف ہر حد تک جائیں۔

جمعے کے روز سکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کی ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا کر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملازمت کے مواقع، سعودی عرب کا پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان

جس کے بعد نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ژوب سے دہشت گردوں کو دراندزی کو روکتے ہوئے 4 جوان شہید ہوئے، فورسز نے جواں مردی کے ساتھ دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے، اسلام کے نام خوارجی ہم پر حملہ آور ہوئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ رسول پاک کی ولادت کا جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا ہے جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، ہماری فورسز میں یہ قابلیت ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف ہر حد تک جائیں۔

نگراں وفاقی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں وار ان کے سہولت کاروں کو ان کے بلوں سے نکالیں گے، دہشت گردی میں ان عناصر سے مقدس خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

Related Posts