آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی فلم آفیسر بلیک بیلٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں کم وو بن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم ستمبر میں ریلیز ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ اور دو بدو لڑائی کے دلدادہ شخص کو فلم کا ہیرو دکھایا گیا ہے جو پہلے لڑائی کے مختلف داؤ پیچ سیکھتا ہے اور پھر ان کو اپنے مخالفین پر آزماتا نظر آتا ہے۔ بعد ازاں پولیس بھی اس شخص کو ایک ٹاسک دے دیتی ہے۔
فلم کے متعلق نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ باصلاحیت مارشل آرٹسٹ جو ماضی میں ایک شخص سے متاثر تھا، اپنے حال میں ایک پروبیشن آفیسر سے اتحاد کرتا ہے جسے جرائم کی بیخ کنی کیلئے مارشل آرٹس آفیسر بنا دیا گیا ہے۔
یوٹیوب پر گزشتہ روز جاری کیے گئے نیٹ فلکس فلم آفیسر بلیک بیلٹ کے ٹریلر کو 68 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ٹریلر میں ہیرو کو مختلف افراد، گروہوں اور جرائم پیشہ افراد سے لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے جس کا ایکشن پسند کیاجارہا ہے۔
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے ماڈل اور ایکٹر کم وو بِن کو 2016 کی فلم ماسٹر، 2015 کی فلم ٹوئنٹی، 2014 کی دی کون آرٹسٹس اور 2022 کی ایلینوئڈ سمیت متعدد فلمز میں نظر آچکے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ کم وو بِن کو بے حد پسند کیاجاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








