اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔

14 اگست کی خوشیوں میں غرق پاکستان عوام پر حکومت نے ایک مرتبہ حکومت نے پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں کی اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں پیٹرول کے نرخوں میں 50 پیسے فی لیٹر،  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر، اور مٹی کے تیل کے نرخ بھی ایک روپیہ فی لیٹر بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ارسال کی گئی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے، اور لیوی میں ردو بدل نرخوں میں مزید تبدیلی کا باعث ہو سکتا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے طے کیا جائے گا جس کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے محبت کی میری کوئی حد مقرر نہیں، شاہد خان آفریدی

Related Posts