او آئی سی نے کابل میں نیا دفتر کھول دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کے دار الحکومت کابل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے دفتر کا افتتاح ہوگیا۔

تقریب افتتاح میں افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈاکٹر طارق بخیت، ترجمان افغان وزارت خارجہ عبد القہار بلخی سمیت افغان طالبان حکام اور او آئی سی کے وفد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کردیے

قبل ازیں او آئی سی وفد نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی  سے ملاقات کی اور افغانستان کی تازہ صورتحال اور انسانی امداد کی مختلف صورتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 

Related Posts