ایران پر حملے جاری، 15مزید شہری شہید، تہران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران پر حملے
(فوٹو: سما)

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن کے دوران 15مزید شہری شہید ہوگئے جبکہ تہران کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔ تہران دھماکوں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شاہران، کاران اور کوہاک کے علاقوں میں آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا، اصفہان میں 8افراد شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران اور صوبہ البویز میں آئل ڈپو حملے میں شہادتوں کی تعداد 4ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید ہونےو الے چاروں افراد ٹرک ڈرائیورز تھے، رات بھر ایران کے علاقوں اصطہان، نجف آباد، آران، بید گل، برخار اور فلاور جان میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں 11 شہری شہید ہوگئے، جبکہ ایرانی فوج نے اسرائیل و امریکا کو حملوں کا بھرپور جواب دیا۔

ایرانی فوج نے حیفہ کی ریفائنری کو ہدف بنایا، مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے بھی ایرانی حملوں کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ یو اے ای میں الظفرہ ائیر بیس پر ڈرون حملہ کیا گیا۔ کویت میں عریفجان بیس میں امریکی ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ 6ماہ تک شدید جنگ لڑ سکتے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اب تک ایران نے دو اقسام کے میزائلوں کا استعمال کیا ہے تاہم ایران جلد جدید اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرے گا، جس سے جنگ کی طوالت اور شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Posts