آئل ٹرانسپوٹرز نے PSOکیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آئل ٹرانسپوٹرز نے PSOکیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا
آئل ٹرانسپوٹرز نے PSOکیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

کراچی: آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے خلاف احتجاج اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے،دھرنے کا فیصلہ ٹرانسپورٹ برداری کے مختلف دھڑوں کے اجلا س کے بعد کیا گیا ہے،احتجاج میں سابق وزیر داخلہ سندھ عرفان اللہ مروت شریک ہونگے۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کا اجلاس شریں  جناح کالونی کلفٹن کراچی میں منعقد کیا گیا،جس میں گرین کمیٹی کے فضل الرحمن خان مروت، وائس چیئرمین منور خان محسود، نظر محمد آفریدی، محمد انور خان محسود، اسرار احمد شینواری سمیت مرکزی کمیٹی کے اراکین کے علاوہ آئل ٹینکر مالکان کی بڑی تعدا د شریک ہوئی۔

اجلاس میں ٹرانسپوٹرز کو درپیش مسائل کے بارے میں تمام رہنماؤں کو آگاہ کیا گیا، جس میں  فیصلہ کیا گیا کہ سب سے پہلے 16فروری بروز بدھ کو شیریں جناح کالونی میں جلسہ منعقد کیا جاے گا،جس میں مروت یونین کراچی کے سرپرست اعلیٰ اور سابق وزیر داخلہ سندھ عرفان اللہ مروت شریک ہو نگے،جس کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس کے باہردھرنادیا جائے گا۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے مالکان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گاجس میں ٹرانسپوٹرز کو درپیش مسائل کے بارے میں  دیگر ٹرانسپوٹرز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے ذمہ داروں کو آگاہ کیا جائے گا، یہ پرامن احتجاج تب تک جاری رہے گاجب تک ٹرانسپورٹرز برداری کو درپیش مسائل حل نہیں کئے جائیں گے۔

ٹرانسپورٹرز برداری کو درپیش مسائل میں گاڑی کے کرایہ جات میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ نہ ہونا،لوڈنگ ان لوڈنگ کے مسائل، سیلف لوڈنگ / کمرشل لوڈنگ کی بندش،آٹومیشن سسٹم کی ناقبولیت 5،پریورٹی واپسی اپنی جگہ پر،کیرج سے کیرج ٹرانسفر کی اجازت،نئی گاڑیوں کی ناجائز اندراج کی بندش,ماہانہ PSO کی طرف سے بزنس نہ ہونے کے برابراور این ایل سی کی انڈکشن اور NLC کی طرف سے پرائیویٹ گاڑیاں جو اوگرا اسٹینڈرڈکے مطابق نہیں ہیں ان کی بڑھتی ہوئی تعدادبھی اہم مسئلہ ہے۔

اس کے علاوہ کیلیبریشن کروانے میں بڑھتے ہوئے اخراجات،گاڑی کی سیل بند ہونے کے باجود غلط ٹمپر یچر پر ناجائز شارٹیج دینا،غیر تسلی بخش کارگردگی ATS کی گاڑی والوں کا ٹیکس FBR میں اپنے نام سے جمع کروانا اور GST ریٹرن بھی خود لے لینا شامل ہیں۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونر ایسوسی ایشن کے اہم مطالبات میں کہا گیا ہے کہ تمام OMCs تمام کیرج کنٹریکٹرز اور رجسٹرڈ آئل ٹینکرز کی لسٹ فراہم کی جائے، آئل ٹینکرز اور ٹرانسپورٹ فیلڈ کو انڈسٹری کا درجہ دیا جائے،پائپ لائن میں ہمارے آئل ٹینکرز کا کوٹہ مختص کیا جائے،جو بھی OMCs ہیں وہ بزات خود لوڈنگ نہیں کرسکتے اس کو ہر صورت میں کنٹریکٹر کورکھنا ہو گا اور وہ جہاں سے بھی لوڈنگ کرتا ہے اس شہر میں کنٹریکٹر کا دفتر ہوناچاہیے۔

مزید پڑھیں: نیا منی بجٹ لایا گیا تو سینکڑوں کارخانے بند ہوجائیں گے،میاں زاہد حسین

اس کے علاوہ کراچی سے اندرن سندھ پنچاب اور پشاور پمپ کی ڈایریکٹ نہیں بھرنی چاہیے،متعلقہ قریبی ڈپو سے گاڑیاں بھرنی چاہیے کیونکہ یہ Q سسٹم کی خلاف ورزی ہے،کمپنی PSO کے آرڈر کے مطابق چوبیس ہزار لیڑ 24kl کی گاڑیاں بنوائی ہیں اور اب PSO کمپنی کہہ رہی ہے کہ اس کو بیس ہزار 20KL میں تبدیل کرائیں، لہذا ہم اس مہنگائی میں گاڑی کو دوبارہ نہیں  بنوا سکتے، ان مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل کے لئے پر امن احتجاج کیا جائے گا۔

Related Posts