بھارتی ریاست کیرالہ میں شہر کی مصروف ترین سڑک پر ایک بوڑھی خاتون کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس پر بھارتی پولیس حرکت میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون نے سڑک کے درمیان میں اچانک نماز ادا کرنا شروع کردی جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متأثر ہوئی۔ خاتون نے سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے نماز پڑھنے کے باعث سڑک پر گاڑیوں نے رفتار کم کردی جس سے ٹریفک کا رش لگ گیا۔ جائے وقوعہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری خاتون کو وہاں سے ہٹا کر الگ مقام پر منتقل کیا اور کچھ وقت کیلئے حراست میں لے لیا۔
Woman blocks busy road by performing Namaz in the middle of traffic in Palakkad, Kerala.
She offered prayers at IMA Junction on Wednesday noon, amid passing vehicles. Residents and drivers tried to move her but failed.
Police took her to custody; she later informed this was… pic.twitter.com/AEdlyLR4RJ
— Angry Saffron (@AngrySaffron) January 29, 2026
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 60سال کے لگ بھگ ہے جو کافی عرصے سے اپنے شوہر کے خاندان کے خلاف زمین کے تنازعے میں الجھ کر مختلف سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئی تھیں، تاہم انہیں انصاف یا مدد میسر نہ آسکی۔
انتہائی پریشانی اور جذباتی صورتحال میں خاتون نے اچانک مشتعل ہو کر یہ اقدام اٹھایا اور سڑک پر نماز پڑھنا شروع کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون جذباتی طور پر پریشان نظر آتی تھیں اور ممکن ہے کہ ان کی ذہنی حالت بھی مکمل طور پر درست نہ ہو۔
حکام کا کہنا ہے کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ خاتون نے احتجاج کے طور پر سڑک کے درمیان نماز ادا کی۔ پولیس نے کاتون کی عمر اور ذہنی کیفیت کے پیش نظر ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کو تھانے بلوایا اور خاتون کو وارننگ دے کر ان کے ساتھ روانہ کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








