عید پر شاہ رخ اور سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، آپ بھی دیکھئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ اور سلمان خان
شاہ رخ اور سلمان خان، فوٹو انڈیا ٹوڈے

عید الفطر کے موقع پر بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ اداکار سے ملاقات کیلیے ہزاروں مداح پہنچ گئے۔

 عید الفطر کی نماز کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مداح ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے منت ہاؤس پہنچے اور وہ اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کیلیے بے تاب رہے۔

شاہ رخ خان نے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں کا روایتی انداز سے شکریہ ادا کیا۔

A post shared by Bollywood Society (@bollywoodsocietyy)

 

کنگ خان اپنے گھر کی چھت پر آئے اور مشہور زمانہ اسٹائل کر کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح دبنگ خان کے گھر کے باہر بھی ہزاروں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے جن کا سلمان خان نے اپنے گھر کی بالکونی سے شکریہ ادا کیا۔

Eid Mubarak to everyone ✨️ 💖#SalmanKhan #EidMubarak
pic.twitter.com/xeQocc0nIS

— 𝔹𝔼𝕀ℕ𝔾 𝕋𝕀𝔾𝔼ℝ…🐅!!! (@Forever4Salman) March 21, 2026

دبنگ خان کے آتے ہی عوام نے شور مچایا جس پر انہوں نے جواب میں محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ جوڑے اور سب کو پیار دیا۔

دونوں اداکاروں کے گھر کے باہر عوام کو کنٹرول کرنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جبکہ سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

Related Posts