واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کا سمندری راستہ مقررہ وقت میں نہ کھولا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب ساتٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولی تو امریکا ایران کے مختلف پاور پلانٹس مرحلہ وار تباہ کردے گا۔
پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے ایران کے بڑے بجلی گھر کو نشانہ بنائیں گے۔دوسری جانب ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ نے حملہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں امریکی توانائی انفراسٹرکچر کو تباہ کریں گے۔
دریں اثناء امریکی صدر نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ امریکا ایران کو دنیا کے نقشے سے ختم کرچکا ہے، ایرانی قیادت قتل کردی اور نیو یارک ٹائمز کہتا ہے کہ ٹرمپ نے ایران میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کیے؟
صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائی ختم کرنے پر غور کررہا ہے۔ جو ممالک آبنائے ہرمز استعمال کرتے ہیں، وہ اس کی حفاظت اب خود کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








