برطانیہ ایران جنگ میں کود گیا، برطانوی نیوکلیئر آبدوز کی بحیرہ عرب میں آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ
(فوٹو: آن لائن)

اسرائیل اور امریکا کے بعد برطانیہ بھی ایران جنگ میں کود گیا، برطانوی نیو کلیئر آبدوز بحریہ عرب میں پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جوہری آبدوز نے بحیرہ عرب میں پوزیشن سنبھال لی۔ برطانوی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ایچ ایم ایس آدیشیئس سمندر میں اتر گئی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایچ ایم ایس آڈیشیئس کو برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرو اِن فرنیس، کمبریا میں بنایا گیا تھا، میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ آبدوز پانی کی سطح پر آئے بغیر پوری دنیا کا چکر لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آبدوز کروز میزائل سے 750 میل دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔اس آبدوز پر نصب آلات اتنے حساس ہیں کہ یہ برطانوی سمندری حدود میں رہتے ہوئے نیویارک کے ساحل پر موجود بحری بیڑے کی نقل و حرکت تک کا پتا چلا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوہری آبدوز کی لمبائی 318 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 7400 ٹن ہے۔ بحیرہ عرب میں پوزیشن سنبھالنے کے ساتھ ہی امریکا کے اتحادی کے طور پر برطانیہ نے ایران جنگ میں اپی پوزیشن واضح کردی۔

Related Posts