چہلم امام حسین کے موقع پر کس شہر میں کب سے کب تک موبائل سروس بند ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا نیوز

صوبائی دار الحکومت کراچی سمیت صوبہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے اہم شہروں میں آج حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرموبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں صبح 8 سے رات 11 تک  جبکہ حیدر آباد میں صبح 9 سے رات 8 بجےتک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں میں سے میرپور خاص میں صبح 7 سے رات 9 بجے، شہید بینظیر آباد میں صبح  10 سے رات 8 بجے، لاڑکانہ میں صبح 8 بجے سے رات 11 بجے اور خیر پور میں صبح  8 سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

Related Posts