یوم عاشور جولائی کی کس تاریخ کو آئے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کے دن ہوگا۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین علامہ عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔ زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول کر کے اسے مرکزی کمیٹی تک پہنچائیں گی۔

محرم الحرام کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دریں اثنا کراچی میں بوہرہ کمیونٹی کی محرم الحرم کی مجالس طاہری مسجد صدر کراچی میں 7 سے 16 جولائی تک منعقد ہوں گی، مجالس کے دوران کون سے راستے بند ہوں گے، ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔

سکیورٹی کے پیش نظر مجالس کے دوران ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین روڈ اور میر کرم علی تالپر روڈ ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔ شرکاء کیلئے پارکنگ کے مقامات سینٹ پال اسکول ، سینٹ پیٹرک چرچ، سٹی صدر سینٹر اور آرمی پبلک اسکول دیے گئے ہیں۔

Related Posts