بوائے فرینڈ نے سرعام کِس کرکے اداکارہ کے ساتھ بریک اپ کی افواہوں کا جواب دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو انڈین میڈیا

بریک اپ کی قیاس آرائیوں کے درمیان تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا کی نئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اپنی نئی تصویروں کے ذریعے جوڑے نے ان خبروں کا خاتمہ کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جوڑے کا بریک اپ ہو گیا ہے۔

کرن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تیجسوی پرکاش کے ساتھ اپنی کچھ رومانٹک تصاویر شیئر کیں۔ ان کی یہ تصاویر ان کی حالیہ لندن چھٹیوں کی ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرن نے کیپشن میں لکھا: لندن ڈمپ اور مزید لکھا: میری سبھی تصاویر میری لیڈی نے کلک کی ہیں۔ کرن نے یہ بھی لکھا: اور اس عمل میں کسی راجیو کو چوٹ نہیں لگی۔

 کرن نے 7-8 تصویریں شیئر کی ہیں۔ پوسٹ کی پہلی تصویر میں کرن لندن برج کے سامنے تیجسوی کو دیکھ رہے ہیں۔ دوسری تصویر میں دونوں بکنگھم پیلس کے سامنے پوز دے رہے ہیں۔

News18 Urdu

ایک تصویر میں کرن تیجسوی کو اپنی بانہوں میں پکڑے ہوئے اور اس کے ماتھے پر کس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جوڑے کی سبھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ کرن کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بے پناہ پیار لٹایا جارہا ہے۔

کرن تیجسوی پچھلے 3 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی ملاقات بگ باس 15 کے گھر میں ہوئی تھی۔ شو میں ہی دونوں کو ایک دوسرے سے پیار ہو گیا تھا۔

شو میں اس جوڑی کو شائقین نے کافی پیار دیا تھا۔ شو کے باہر بھی لوگوں نے ان کی جوڑی کو بے پناہ پیار دیا۔ حالانکہ حال ہی میں جب ان کے بریک اپ کی قیاس آرائیاں ہوئیں تو مداحوں کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

Related Posts