مون سون کا مہینہ آچکا ہے، عموماً مون سون کے مہینے میں دستیاب سبزیوں کی وجہ سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں بہت سی سبزیاں ایسی ہیں جن کو کھانے سے پہلے ماہرین صحت مختلف احتیاطی تدابیر تجویز کرتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایک انڈین ہربل ماہر ڈاکٹر مکرند بتاتے ہیں کہ مون سون کے دوران سبزیوں میں کئی قسم کے کیڑے، بیکٹیریا وغیرہ پیدا ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ گوبھی، بروکولی جیسی سبزیوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ان سبزیوں میں نمی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں کئی قسم کی بیکٹیریا پیدا ہوتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سب چیزوں کے علاوہ سبز پتوں والی سبزیاں اور بند گوبھی کا استعمال کرنا چاہیے۔ اگر آپ اسے کھا رہے ہیں تو اسے اچھی طرح دھو لیں اور ابال کر کھا لیں۔
ڈاکٹر مکرند بتاتے ہیں کہ ان سب کے علاوہ ایسی سبزیاں ہیں جو زمین کے نیچے اگتی ہیں۔ ان سب کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے، اس میں مولی، گاجر، شلجم اور چقندر شامل ہیں۔ برسات کے موسم میں یہ سبزیاں زیادہ نم ہو جاتی ہیں اور بہت سے کیڑے مکوڑے ان میں رہنے لگتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








