ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1200 روپے اور 1028 روپے کی کمی ہوئی۔

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بدستور متاثر، آج مزید 29 پروازیں منسوخ

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار روپے ہو گیا تھا۔

Related Posts