پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں مگر اس بار کسی ڈرامے یا فلم کے بجائے اپنی ذاتی زندگی کے باعث۔
اداکار اس وقت امریکہ میں اپنے والدین آصف رضا میر اور سمرا آصف کے ہمراہ ایک قریبی عزیز کی شادی میں شریک ہیں لیکن خاص بات یہ ہے کہ تقریب میں اداکارہ دنانیر مبین اور ان کا خاندان بھی موجود ہے۔ دونوں کو ایک ساتھ بار بار دیکھے جانے پر قربتوں کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دنانیر کی کچھ حالیہ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ متعدد مواقع پر احد اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ مداحوں نے اس تعلق پر تبصرے شروع کر دیے ہیں کچھ خوش گمان، تو کچھ تشویش میں مبتلا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب احد اور دنانیر کو ساتھ جوڑا گیا ہو۔ اس سے قبل تھائی لینڈ ٹرپ کی ایک تصویر میں بھی احد کو دنانیر کے ساتھ دیکھا گیا تھا اگرچہ وہ تصویر غیر واضح تھی، لیکن مداحوں کی آنکھوں سے کچھ چھپا نہ رہ سکا۔
کئی صارفین نے دنانیر کو “احتیاط” برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے احد کے ماضی کا حوالہ دیا، جنہیں مداح سجل علی سے علیحدگی اور رمشا خان سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے یاد رکھتے ہیں۔ کچھ نے تو احد کا موازنہ رنبیر کپور سے بھی کر ڈالا، جو “ریلیشن شپ اور بریک اپس” کی فہرست میں مشہور ہیں۔
احد یا دنانیر میں سے کسی کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی مگر انکی حالیہ قربتیں مداحوں کے لیے کافی “دلچسپی” کا باعث بن رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








