کراچی: تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس کا عیسٰی نگری قبرستان کے قریب مقابلہ ،بھتہ خور ملزم شدید زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی بھتہ کی پرچی کی ویڈیو سمیت نیوز سوشل میڈیا پر بھی چلی تھی،موصول شدہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گرفتار زخمی ملزم کو دیگر ساتھی سے ملکر گتہ کی فیکٹری میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوتے ہوئے اور مزدوروں سے مارپیٹ کرتے ہوئے اورموبائل فون چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزم نے 31 مارچ کو گتہ کی فیکٹری میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر مزدوروں کو مارپیٹ کرکے موبائل فون چھینے اور دھمکی دیکر بھتہ وصول کرنے کی پرچی دی تھی ۔
واضح رہے کے گذشتہ رات دو ملزمان مشکوک حالت میں موٹر سائیکل 125 پر سوار ہوکر جا رہے تھےکہ پولیس نے مشتبہ ملزمان کو چیکنگ کے لیئے روکنے کی کوشش کی ۔
ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ پولیس پارٹی نے فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا لیکن دوسرا فرارہوگیا، گرفتار زخمی ملزم کی شناخت علی عرف گرنیٹ کے نام سے ہوئی ہے،ملزم نے اپنے فرار ساتھی کا نام بلال بلوچ بتایا ہے۔