راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ، ایک جاں بحق،ڈرائیور زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

راولپنڈی:تھانہ صدر واہ کی حدود ایشین مال کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں خواجہ سراء جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او صدر واہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،جاں بحق خواجہ سراء کی شناخت ببلی کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ڈرائیور کا نام عثمان حنیف ہے۔

نعش کو پوسٹمارٹم اور زخمی ڈرائیور کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، تفتیشی ٹیموں اور فرانزک ٹیموں نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، تحفظ سینٹر سے وکٹم سپورٹ آفیسر ریم شریف ٹیکسلا کی خواجہ سراء کمیونٹی سے رابطہ کرکے ضروری معلومات حاصل کر رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جسٹس آفتاب آفریدی اور اہل خانہ کے قتل میں ملوث 2ملزمان گرفتار

Related Posts