کراچی کے پوش رہائشی علاقے بحریہ ٹاؤن میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایک گاڑی ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد بحریہ ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ حادثہ والی سڑک پر احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








