ایک عورت 3 مرد: ایک عاشق کی سازش، دوسرے کا گھر پر بلا کر دردناک قتل، لاش ویرانے میں پھینک دی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

عورت
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون کے 3 مردوں سے تعلقات اور ایک عاشق کے ساتھ مل کر دوسرے کے گھر پر بلا کر دردناک قتل نے پوری ریاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مقتول کی لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے فیس بک پر ایک شخص سے دوستی کر رکھی تھی جو اس کے پرانے آشنا کو اتنی ناگوار گزری کہ اس نے محبوبہ کے ساتھ مل کر جواں سال شخص کے قتل کی سازش کرڈالی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان کو محبت کے بہانے گھر بلا کر بیس بال سے مار مار کر لہو لہان کردیا گیا۔

ملزمہ کافی عرصے سے اپنے شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون رینا کرار نے فیس بک پر ویرو جاٹ نامی جواں سال شخص سے دوستی کی جس کے بعد ویرو خاتون کے گھر آنے جانے لگا۔ رینا کے پہلے عاشق ارون پٹیل کو اس بات کا پتہ چل گیا جس نے رینا کے ساتھ مل کر قتل کی سازش کی۔

دونوں ملزمان نے ویرو جاٹ کو نرسنگھ پور میں واقع گھر میں بلایا جسے دردناک انداز میں قتل کرکے لاش ایک پل کے نیچے پھینک دی گئی تاہم پولیس نے ملزمہ رینا کرار اور عاشق ارون پٹیل کو ساتھی ہرنام کرار سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمہ رینا کے مطابق اس کے شوہر نے اسے پہلے ہی چھوڑ دیا تھا۔

رینا کے بیان کے مطابق وہ ارون پٹیل سے محبت کرتی تھی، چونکہ ارون ہی رینا کے گھر کا پورا خرچ اٹھاتا تھا، اس لیے اس کے اعتراض کرنے پر ملزمہ نے ویرو کو راستے سے ہٹانے کی سازش میں حصہ لیا۔ ملزمان نے 29 اپریل کو مقتول کو ملاقات کیلئے بلایا جہاں تمام ملزمان پہلے سے موجود تھے۔

ویرو کے اندر آنے پر سب نے منصوبہ بندی کے ساتھ اسے قتل کیا اور بیس بال بیٹ سے حملہ کردیا۔ قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر گاڑی کی ڈگی میں رکھ کر لے گئے اور سروارا برج کے نیچے پھینک دیا۔ ملزمان پولیس سے بچتے پھر رہے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اعترافِ جرم بھی کروالیا ہے۔

Related Posts