آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی 13 سالہ بچے سے نازیبا حرکات! پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کے گرین ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے اسکول سے گھر واپس آتے ہوئے 13 سالہ ننھے طالب علم کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ملزم نے گاڑی کے اندر نازیبا اور ناشائستہ حرکتیں کرتے ہوئے بدفعلی کی کوشش کی مگر بچے کی زور زور سے چیخیں سن کر گھبرا گیا اور اسے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو بچے کو اسکول سے گھر پہنچانے کے لیے بک کیا گیا تھا۔ راستے میں اس نے گاڑی میں تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچے کے ساتھ غلط حرکتیں شروع کر دیں۔ معصوم کی چیخ و پکار پر ملزم نے گھبرا کر اسے گھر کے باہر اتارا اور فرار ہو گیا لیکن لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر ملزم کو چند ہی گھنٹوں میں ٹریس کر کے دھر لیا

گرین ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا اور اسے جینڈر کرائم سیل کے حوالے کر دیا گیا جہاں مزید سخت تفتیش ہو گی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے پولیس ٹیم کی شاباشی کی اور انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آن لائن ٹیکسی سروسز کی سیفٹی پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے کہ بچے اور خواتین کب تک اس طرح کے درندوں کا شکار بنتے رہیں گے؟

پولیس نے والدین کو سخت ہدایت کی ہے کہ بچوں کو اکیلے سفر نہ کرنے دیں اور کسی بھی مشکوک صورتحال میں فوری 15 پر کال کریں۔

Related Posts