صرف 4لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر اتنا بڑا ایکشن؟ عدالت نے قید کی سزا سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: ڈان)

ملک میں جاری ایندھن بحران کے باعث صرف 4لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے پر سری لنکن عدالت نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے شہری کو قید اور جرمانہ دونوں کی سزا سنا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری ایندھن بحران کے باعث سخت قوانین کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، جہاں غیر قانونی طور پر معمولی مقدار میں پٹرول رکھنے پر بھی ایکشن لیا جارہا ہے۔ عدالت نے 48سالہ ملزم کو غیرقانونی طور پر 4لیٹر پیٹرول رکھنے کے جرم میں 21روز کی قید اور جرمانہ کردیا۔

سری لنکن عدالت نے شہری کو 1ہزار 500روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزم نے عدالت کو صفائی دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کیلئے رکھا تھا، تاہم عدالت نے اسے جرم تسلیم کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنائی۔ ملزم کی شناخت بی ایم لاسنتھا کمارا بالاسوریا کے نام سے کی گئی تھی۔

عدالت میں پیشی کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرنے پر مجسٹریٹ چندنا لیانا جے نے 21روز قید کی سزا سنائی۔ سری لنکن حکام کا ماننا ہے کہ ملزم کے خلاف کارروائی پیٹرولیم مصنوعات (ریگولیشن اینڈ کنٹرول آف سپلائز) ایکٹ 1979 کے تحت کی گئی، جو ایندھن کی ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی استعمال کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی ایشیا کے اہم ملک سری لنکا میں ایندھن کی محدود فراہمی کے پیش نظر شہریوں کو متبادل ایام میں پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے جس سے عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی، قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

Related Posts