لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گائناکولوجی تھیٹر میں چار خاتون ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران ایک دوسرے سے مقابلہ کیا۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ سے تین دن کے اندر وضاحت طلب کر لی ہے۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر فراح انعام اور پروفیسر اظمہ حسین سے رپورٹ مانگی ہے۔ اس دوران ویڈیو میں نظر آنے والی ڈاکٹر طیبہ فاطمہ طور، ڈاکٹر ماہم امین، ڈاکٹر زینب طاہر اور ڈاکٹر عائشہ افضل کی پوسٹ گریجویٹ تربیت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں۔
لاہور:لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں ایک ہی آپریشن تھیٹر میں دو الگ الگ آپریشنز کے دوران ڈاکٹرز کے درمیان مقابلے بازی
لاہور: ڈاکٹرز کی مقابلہ بازی ، مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
لاہور: سخت پابندی کے باوجود ڈاکٹرز نے واقعے کی ویڈیو بھی بنا ڈالی
لاہور: افسوسناک واقعے کی ویڈیو !… pic.twitter.com/J1HqnN52In
— Afzal sayal (@aliafzalsayal) March 27, 2026
پنجاب کے سیکریٹری صحت اعظم محمود نے واضح کیا کہ اگر وضاحتیں اطمینان بخش نہ ہوئیں تو سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت اور پیشہ ورانہ اخلاقیات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس واقعے پر وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو پرانی ہوسکتی ہے لیکن ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی یقینی ہوگی۔ تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
ویڈیو میں دکھائی دینے والی ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اسلام پورہ تھانے میں وکیل جنید ستار بٹ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








