کھلا ریلوے پھاٹک موت کا سبب بن گیا! کار ٹرین کی زد میں، ایک جاں بحق؛ ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھلوال سے سرگودھا کی جانب آنے والی ایک کار کھلے ریلوے پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھلوال کے رہائشی دو نوجوان، ڈاکٹر عقیل پنجوتا اور ملک اسد اعوان گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ کھلے پھاٹک پر احتیاطی انتظامات نہ ہونے کے باعث ان کی گاڑی ملت ٹرین سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ملک اسد اعوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈاکٹر عقیل پنجوتا کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں، خصوصاً ان کی ٹانگیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ زخمی نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ مقامی شہریوں نے کھلے ریلوے پھاٹک پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts